جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں مسلم لیگ (ن)کا ٹکٹ خریدا تھا لیگی رکن اسمبلی اشرف انصاری کے بھائی کا انکشاف

datetime 15  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بھائی کو پیسوں کے عوض ٹکٹ دی گئی ،ہمارا حساب کلیئر کر دیں ہم ٹکٹ ان کے منہ پر ماردیں گے ، مسلم لیگ(ن) اورگوجرانوالہ

کی قیادت کاالٹرا سائونڈ کرائیں ان کے اندرسے سارا مال انصاری برادران کانکلے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی 16اکتوبر کو جی ٹی روڈ پر ریلی نکالنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست رکھی ہے اور ہمیں صبح طلب کیا گیا ہے ۔ ہم نے یہ درخواست تب دی تھی جب کیپٹن (ر) محمدصفدرنے گوجرانوالہ میں حساس ادارے کے افسر کے گھرکے گھیرائو اور جلا ئو گھیرائو کی دھمکی دی تھی ، یہ غنڈہ عناصر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انکشاف کیا کہ ان کے بھائی اشرف انصاری کو پیسوں کے عوض2018 کے انتخابات میں ٹکٹ دی گئی ۔میرا بھائی ان کے رکن اسمبلی ہیں اور اب بھی استعفیٰ دینے کو تیار ہے،یہ ہمیں ہمارا حساب ہمیں واپس دیں ہم استعفیٰ دیں گے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کتنا حساب کتاب ہے تو انہوں نے کہا کہ لمبا چھٹا بنے گا، 30 سال ہم نے ان کے اوپر سرمایہ کاری کی ہے ،ہمارا منشی بیٹھے گا، حساب لگائے گا تو پھر پتہ چلے گا، یہ ہمارا حساب دیں، ہم سیٹ ان کے منہ پر ماریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں ہم نے مسلم لیگ (ن)کا ٹکٹ خریدا تھا، مسلم لیگ (ن) لاہوراورگوجرانوالہ کی قیادت کے الٹرا سائونڈ کروائیں سارا مال انصاری برادران کا نکلے گا۔یاد رہے کہ اشرف انصاری کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتوں کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…