گوجرانوالہ جلسے کے دن ہی وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں کیا کام کرنے کا اعلان کردیا؟اپوزیشن جماعتیں ہاتھ ملتی رہ گئیں

14  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کااجلاس پرسوں16اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اسمبلی

کا اجلاس مورخہ16 اکتوبر 2020 بروز جمعہ المبارک شام ساڑھے بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے مہنگائی اور موجودہ صورتحال پر گرما گرم بحث کا امکان ہے جبکہ اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے حکومتی اراکین کی جانب سے بھرپور جواب دیئے جانے کا امکان ہے ۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جمعہ16 اکتوبر2020 کو گوجرانوالہ میں پہلا جلسہ منعقد ہوگا جس سے مرکزی قائدین خطاب فرمائیں گے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کے مطابق کے جلسہ میں تیاریوں اور دیگر اشتراک عمل کے لئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اورمرکزی ترجمان مریم اورنگزیب تین روز تک گوجرانوالہ میں ہی قیام پذیر ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق فسطائی حکومت اس عوامی اجتماع کو روکنے کے لئے

تمام آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ترجمان نے میڈیا سے گزارش کی کہ اپنے ادارے کی ڈی ایس این جی(DSNG ) آئندہ تین روز کیلئے یہاں بھجوائیں تاکہ جلسے کے سلسلے میں سرگرمیاں اور رہنماوں کی پریس کانفرنسز کو عوام تک پہنچایا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…