بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کے کس شہر کی بجلی بھارت سے کنٹرول ہونے لگی؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ازخود نوٹس کی سماعت میں ایک بار پھر کے الیکٹرک کی کارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام لوگ آپس میں ملے ہوئے ہیں،کراچی میں بجلی کی تقسیم ممبئی سے کنٹرول ہو رہی ہے اور یوں لگتا ہے آخر میں اس کمپنی کے تانے بانے ممبئی سے نکلیں گے۔

منگل کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں کے الیکٹرک کے ایم ڈی، سی ای او اور چیئرمین نیپرا سمیت دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کی کارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ آپس میں ملے ہوئے ہیں۔جسٹس فیصل عرب نے کے الیکٹرک حکام سے استفسار کیا کہ آپ کراچی میں بجلی کی پیداوار کیوں نہیں بڑھاتے؟ کے الیکٹرک والے کہتے ہیں کہ 900 میگا واٹ بڑھانے کی درخواست نیپراکو دی ہوئی ہے، اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سسٹم میں 900 میگاواٹ شامل کرنے کیلئے نیپرا نے کیا کیا؟ چیئرمین نیپرا نے عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک نے خود ہی اس کے خلاف عدالت سے حکم امتناع لیا ہوا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ایم ڈی کے الیکٹرک سے مکالمہ کیا کہ کے الیکٹرک کے ایم ڈی ادھر ہی ہیں، آپ کا کیا ارادہ ہے؟

کراچی کو کب بجلی دیں گے؟ سی ای او کے الیکٹرک کدھر ہیں، سی ای او صاحب آپ ابھی تک عہدے پر ہی ہیں؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے پوچھا کہ کے الیکٹرک کا اصل مالک کون ہے؟ اس پر کے الیکٹرک کے وکیل علی ظفر نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے9 ڈائریکٹرز ہیں۔

کے الیکٹرک سعودی اور کویتی بزنس گروپس کا اشتراک ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ بلآخر ان گروپس کے پیچھے اور مزید گروپس ہوں گے، آخر میں یہ کمپنی ممبئی میں لینڈ کرے گی، اس پر علی ظفر نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ یہ کمپنی ممبئی کی ہے۔چیف جسٹس گلزار نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے ایسا ہی سنا ہے، آخر میں کوئی ممبئی والا نکلے گا۔

سنا ہے شرما نامی کوئی بندہ ہے، اگر آپ ملک کے وفادار ہوتے تو کراچی کا یہ حال نا ہوتا، آدھا شہر بجلی نہ ہونے کی وجہ سے رات کو جاگتا ہے، شہر میں ہیٹ ویو آرہی ہے اور لوگوں کو بجلی نہیں مل رہی، جب کمپنی ممبئی سے کنٹرول ہوگی پھر ایسا تو ہوگا، خبروں کے مطابق کراچی

اور بلوچستان میں بجلی ممبئی سے کنٹرول ہوتی ہے، آدھا کراچی رات کو اندھیرے میں ڈوبا ہوتا ہے اور روز مجھے کالز میسجز آتے ہیں کہ کراچی میں دن میں 3 بار بجلی جارہی ہے، کراچی میں بجلی کی تقسیم ممبئی سے کنٹرول ہو رہی ہے، شہر میں کسے کتنی بجلی ملے گی اس کا کنٹرول

ممبئی سے چلایا جارہا ہے، یوں لگتا ہے آخر میں اس کمپنی کے تانے بانے ممبئی سے نکلیں گے، یہ کہانی یہاں ختم نہیں ہوگی، ان کی پشت پر کوئی اور ہے۔کے الیکٹرک کے وکیل نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر کہا کہ ممبئی کے شیئر ہولڈر والی خبریں غلط ہیں، اس پر معزز چیف جسٹس نے

کہا کہ ہم نے تو اخبار میں خبریں پڑھی ہیں، ہمیں سورس کا نہیں پتا،کارپوریٹ معاملات الجھے ہوتے ہیں، سامنے کوئی اور پیچھے کوئی اور، سارے عمل میں آخر میں فائدہ کوئی اور لے جاتا ہے، کے الیکٹرک والے ڈیفالٹر ہیں، ان کو جیل بھیجنا چاہیے، بجلی کی فراہمی بنیادی حق ہے، کے الیکٹرک والوں پربھاری جرمانہ کرسکتے ہیں۔عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت توانائی کوکراچی کو بجلی کی فراہمی پربریفنگ کیلئے طلب کرلیا۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…