جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصافحکومت کی 2 سالہ پالیسی مایوس کن سابق میجر اورحکومتی ایم این اے عمران خان پر چڑھ دوڑے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ایم این اے میجر ریٹائرڈ طاہرصادق نے اپنی ہی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہو گئی، غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، نااہل انتظامیہ مسلط ہے ۔

روزنامہ 92کے مطابق حلقہ این اے 55 اٹک سے پی ٹی آئی کے ایم این اے میجر(ر)طاہرصادق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 2 سالہ پالیسی مایوس کن ہے ، انتظامیہ کی کارکردگی صرف فوٹو سیشن اوروٹس ایپ گروپ تک محدود ہے ِ۔ قیام پاکستان سے لے آج تک اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی موجودہ دورمیں ہے ِ، ٹائیگرفورس کی اداروں میں کوئی شنوائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس روٹی کھانے اورپانی جیسی اہم ضرورت کے پیسے بھی نہیں۔ وزیراعظم کو نظام درست کرنے کیلئے اپنے اِردگرد دیکھنا چا ہئے ۔ عوام نے ووٹ تبدیلی کے لئے دیا ہے ، ملک میں بہتری لائیں۔موجودہ حکومت نے بلدیاتی نظام لولالنگڑا بنادیا، 10 ارب کے بجائے صرف 3 کروڑ 25 لاکھ درخت لگائے گئے ہیں۔ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی ابترہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…