پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کمر دردکیلئے گھر سے سپیشل کرسی منگوائی تھی جو نیب نے عمران خان کے حکم پر واپس لے لی، شہبازشریف عدالت میں پھٹ پڑے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عدالت میں شکایت کی ہے کہ انہوں نے کمر درد کے لیے گھر سے سپیشل کرسی منگوائی تھی جو نیب نے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر واپس لے لی۔

نجی ٹی وی کے مطا بق احتساب عدالت میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب ٹیم نے شہباز شریف کو احتساب عدالت پیش کردیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے عدالت سے کہا کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر مجھے کھانا دینے کے حوالے سے قابل ستائش حکم دیا، آپ کے گزشتہ نوٹس پر کھانے کا معاملہ حل ہوگیا، جج صاحب سب کو علم ہے مجھے کمر کا درد ہے، اس کے لیے جو سپیشل کرسی میں نے گھر سے منگوائی تھی وہ عمران خان اور شہزاد اکبر کے حکم پر نیب نے لے لی۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سے سپیشل کرسی لیکر مجھے عام کرسی فراہم کی گئی ہے۔ جس پر بیٹھ کر نماز پڑھتا ہوں اور کھانا کھاتا ہوں، اس کے باعث کمر درد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ایک شخص کو وہاں تکلیف دینا چاہتے ہیں جہاں اسے پہلے ہی تکلیف ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے؟شہباز شریف نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ کمر درد کی وجہ سے مجھے تھراپی کروانے کی اجازت دی جائے جس پر فاضل جج نے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ آپ باقاعدہ درخواست لکھ کر دیں تفصیلی حکم عدالت جاری کر دے گی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…