اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کا قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 35 ہزار 659 ارب پر پہنچ گیا-دو سال میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں دس ہزار 928 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اگست دوہزار اٹھارہ سے اگست دو ہزار بیس کے دو سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں
میں مجموعی طور پر دس ہزار 928 ارب روپے کا اضافہ ہوا جس میں مقامی قرض 6 ہزار 746 ارب روپے اور غیر ملکی قرض 4 ہزار 181 ارب روپے بڑھ گیا-دستاویز کے مطابق اگست دو ہزار بیس تک مرکزی حکومت کے قرضوں کا حجم بڑھ کر 35 ہزار 659 ارب روپے ہوگیا جو اگست دو ہزار اٹھارہ میں 24 ہزار 732 ارب روپے تھا۔