منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ڈی ایم کی جانب سے 11اکتوبر کو پہلے جلسے کا اعلان حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو جلسے سے پہلے حیرت انگیز پیشکش کردی

datetime 30  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپوزیشن کے جلسہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کنٹینر کی پیشکش کر دی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، کنٹینر کی ضرورت ہوتووہ بھی حاضر ہے ۔

مگر این آر او نہیں ملے گا۔فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے بھی جلسے کیے اور پورا زور لگایا، عوام اپوزیشن کیساتھ نہیں نکلی کیونکہ عوام ان سے دور نکل گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے متحدہ اپوزیشن نے حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھانے کیلئے پی ڈی ایم کی اسٹیڈنگ کمیٹی تشکیل دینے اور گیارہ اکتوبر کو کوئٹہ میں پہلے جلسے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ماہ کمیٹی کے کنوینئر احسن اقبال ہونگے ،ہر جماعت سے دو دو ارکان بطور ممبر لئے جائینگے ،تنظیمی ڈھانچہ پارٹی قائدین کو بھیجا جائیگا ، تحریک کو رواں ہفتے مکمل کرکے عوام کو بتا دیا جائیگا ،چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑے جلسے اور دیگر شہروں میں بھی جلسے ہونگے، گیارہ اکتوبر کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہوگا اور غیر جمہوری عمل سے ملک کو نجات دلائینگے،اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے جمہوری ادارے کمزور ہونگے اور عوام کے غم و غصہ میں اضافہ ہوگا ،حکومتی وزراء کی پریس کانفرنسوںسے نیب کی غیر جانبداری کمپرومائز ہوگئی ہے۔

سلیکٹڈ حکومت شوپیس ہے اس کے پیچھے قوتوں سے کہتے ہیں ان کی پشت پناہی چھوڑ دیں ،عمرانی ٹولے سے ہونے والی جنگ ہم جیتیں گے ۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامی

اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس کی شدید مذمت کی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کی سکڑتی ہوئی سپیس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ ملک میں بے روزگاری اور تاریخی کرپشن کی وجہ سے ملک

کی معیشت تباہ ہوچکی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ عوامی مسائل پر بحث کی گئی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جس طرح آگے بڑھی اس ملک میں بحالی جمہوریت کے لیے تبادلہ خیال ہوا ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ پی ڈی ایم کی اسٹینڈنگ کمیٹی منظور ہوئی یہ کمیٹی پی ڈی ایم کی تحریک

کو آگے بڑھائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ ایک تنظیمی ڈھانچہ پارٹی قائدین کو بھیجا جائیگا اور تحریک کو اسی ہفتے مکمل کرکے عوام کو بتا دیا جائیگا ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تاریخی جلسہ ہوگا اور غیر جمہوری عمل سے ملک کو نجات دلائینگے ۔ سابق وزیر اعظم نے

کہاکہ یہ تحریک پاکستان کی سیاسی تاریخ میں سنہرا قدم ہونے کے ساتھ حقیقی سیاسی تبدیلی رونما ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں بڑے جلسے اور دیگر شہروں میں بھی جلسے ہونگے۔ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے

جمہوری ادارے کمزور ہونگے اور عوام کے غم و غصہ میں اضافہ ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی وزراء آئے روز پریس کانفرنسوں میں کہتے ہیں فلاں گرفتار ہوگیا اس سے نیب کی غیر جانبداری کمپرومائز ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست کی نئی تاریخ 11 اکتوبر کا جلوہ

منعقد کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ عوام مشکل کا شکار ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کی کمر توڑ دی ہے،جس طرح کی خارجہ پالیسی چلائی جارہی ہے وہ ملک کی سلامتی کیلئے بھی نیک شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے مہینے کی

کنوینئر شپ (ن )لیگ کے پاس ہے اور احسن اقبال اس کمیٹی کے کنوینئر ہونگے ،ہر جماعت سے دو دو ارکان بطور ممبر لئے جائیں گے۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ دو سال سے زائد عرصہ میں حکومت قوم سے کئے گئے وعدوں میں ایک

بھی پورا نہیں ہوا ،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کی بات کی گئی مگر سب ہوا ہوا ،حال ہی میں جو بجٹ دیا گیا اس میں دیکھ لیا گیا کہ جی ڈی پی گروتھ صفر پہ آگیا ہے ،اس سے نالائق، کرپٹ حکومت اور کونسی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ نیب صرف پگڑیاں اچھالنے کیلئے

اپوزیشن رہنماؤں کو تنگ اور گرفتار کررہی ہے ،ہم اس طرح کے ناجائز دباؤ کو قبول نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت شوپیس ہے اس کے پیچھے قوتوں سے کہتے ہیں ان کی پشت پناہی چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیاسی جنگ ہے ،ہمارا جھگڑا کسی ادارے سے نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمرانی ٹولے سے ہونے والی جنگ ہم جیتیں گے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ پی ڈی ایم اقتدار کی نہیں اس نظرئیے کی جنگ کررہے ہیں جس پر قائد نے قائم کیا ،ہم قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے کھڑے ہوئے ہیں ،اس حکومت نے سیاسی انتشار

پیدا کرکے جمہوریت اور معاشی جمہوریت پر حملہ کیا گیا ہے ،کمزور آدمی سے جینے کا حق تک چھین لیا گیا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ حکمراں اپنی نااہلی کا ملبہ قومی اداروں پر پھینک رہے ہیں اور وزرا قومی اداروں کو متنازعہ بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے

چل رہی ہے، 30 سالہ جمہوری دور میں ایسا پہلی بار ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ہر مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی کی آواز ہے، ہم اکتوبر سے دسمبر تک عوامی رابطہ مہم کو حتمی شکل دینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…