اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ ارکان کی عسکری قیادت سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی، اس بات کا دعوی معروف صحافی عائشہ بخش نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا، انہوں نے بتایا کہ ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عسکری قیادت سے ملاقاتیں نہیں کریں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ 1973ء کے رولز آف بزنس کے منافی ہیں،سیکشن 8اور 56 کا تذکرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیوروکریٹ، افسران اور کابینہ ارکان عسکری اداروں کے افسران سے ملاقاتیں نہیں کریں گے، اگر ملاقات کرنا ہوئی تو اسے میرے علم میں لایا جائے۔اس پروگرام میں وفاقی وزیر شیخ رشید نے اس بات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم نے پابندی لگائی ہے تو ان کے علم میں لا کر ملاقات کریں گے اس میں حرج ہی کیا ہے۔