جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

توشہ خانہ ریفرنس آصف زرداری اور انکے وکیل کے تمام حربے ناکام احتساب عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)نیب کے گواہ عمران ظفر نے توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری سے متعلق اصل دستاویز عدالت میں پیش کر دی۔ جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت احتساب عدالت نمبر تین کے جج اصغر علی نے کی، عدالت میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہوئے، آصف زرداری اور انور مجید نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی۔آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے مؤقف پیش کیا کہ نیب نے آخری سماعت کو ہمیں نہیں بتایا کہ گواہ پیش کریں، لہذٰا گواہاں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں جرح اگلی سماعت میں کریں گے۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے استدعا کی کہ بیان ریکارڈ کرنے کے بعد ہی جرح کریں اور عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اس کیس میں آرام آرام سے چلا جائے، معلوم نہیں نیب کو ان کیسز میں اتنی جلدی کیوں ہے۔ نیب پہلے پرانے کیسز پر تو فیصلہ کروا لے، آج کے دن ایک گواہ کے بیان پر چیف اور جرح کر لی جائے۔ جج اصغر علی نے ریمارکس دیئے کہ تمام گواہوں کی فہرست حکم نامے میں موجود ہے اور تین گواہان کی طلبی کے نام پچھلے آرڈر میں لکھے ہوئے ہیں۔

آپ کے یا کسی کے کہنے پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنیکا فیصلہ نہیں ہوگا۔عدالت میں نیب کے پہلے گواہ عمران ظفر پیش ہوئے اور آصف زرداری سے متعلق اصل دستاویز عدالت میں پیش کر دی، جب کہ توشہ خانہ سے حاصل کی گئی تینوں گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ریکارڈ بھی پیش کر دیا۔

گواہ عمران ظفر نے اپنا بیان قلمبند کرایا اور بتایا کہ جس وقت ریکارڈ فراہم کیا اس وقت الیکشن کمیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ذمہ داریاں سر انجام دے رہا تھا، 7فروری کو الیکشن کمیشن کو نیب کا خط موصول ہوا تھا، جس میں نیب نے آصف زرداری سے متعلق دستاویز فراہم کرنے کا

کہا۔نیب کے گواہ نے بتایا کہ نیب کے خط پر 12 فروری 2019کو ریکارڈ لے کر نیب تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوا، اور آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی برائے صدارتی امیدوار اور اثاثوں سے متعلق دستاویز فراہم کی، نیب تفتیشی افسر نے اصل ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد دستاویز کی

تصدیق شدہ نقول اپنی تحویل میں رکھ لی۔یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی، عدالت نے کہا کہ فی الحال اس درخواست پر فیصلہ نہیں کر سکتے، مستقل استثنیٰ دیدیا جائے تو ملزم ک وکیل بھی غائب ہو جاتا ہے، یوسف رضا گیلانی آئندہ سماعت پر نہیں آ سکتے تو انکا وکیل آ جائے۔ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے دوسرے گواہ کو بیان قلمبند کرنے کیلئے طلب کرلیا اور ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…