شہباز شریف کی شوگر مل نے اچانک ایک ہی دن میں کسانوں کے 25کروڑ کے واجبات ادا کر دئیے،اتنی بڑی رقم کتنے عرصے سے لٹکائی جارہی تھی ، اچانک ادائیگی کے پیچھے کیا وجہ بنی؟اہم انکشافات

  جمعرات‬‮ 24 ستمبر‬‮ 2020  |  10:43

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان شوگر مل نے کین کمشنر کی وارننگ پر کسانوں کے واجبات ادا کردیئے۔تفصیلات کے مطابق 21 ستمبر کو کین کمشنر پنجاب نے رمضان شوگر مل کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو گنے کی قیمت کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئےجس کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔کین کمشنر کی جانب سے جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا کہ2 اپریل 2020 کو شوگر مل کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں ان سے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کی وجہ پوچھی گئی تھی مگر اس نوٹس پر کوئی جواب نہ

آنے پر 16 اپریل کو ایک اور نوٹس جاری کیا گیا۔کین کمشنر کے مطابق مل کو متعدد بار موقع دیا گیا کہ وہ کسانوں کے واجبات ادا کرے مگر ایسا نہیں کیا گیا جس پر انہیں آخری وارننگ دی جاتی ہے بصورت دیگر مل کے خلاف قانونی کاررائی عمل میں لائی جائے گی اور اس کارروائی میں مل کے تمام مالکان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔کین کمشنر کی جانب سے 21 ستمبر کو آخری وارننگ جاری ہونے پر رمضان شوگر مل کی جانب سے 22 ستمبر کو 25 کروڑ روپے کے واجبات کسانوں کو ایک ہی دن میں ادا کردیئے گئے اور اس کی تفصیلات کین کمشنر آفس کو ارسال بھی کردی گئیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

دعا

میرے پاؤں زمین پر گڑھ کر رہ گئے‘ میں آگے بڑھناچاہتا تھا لیکن مجھے یوں محسوس ہوا جیسے میرے جسم سے ساری توانائی نکل گئی اور میں نے زبردستی ایک قدم بھی آگے بڑھانے کی کوشش کی تومیں جلے‘ سڑے اور سوکھے درخت کی طرح زمین پر آ گروں گا‘ میں چپ چاپ‘ خاموشی سے ان کے پاس ....مزید پڑھئے‎