صدارتی نظام تحریک انصاف اور ن لیگ ایک پیج پر آگئے سخت ترین مخالفت کے باوجود تہلکہ خیز اعلان

22  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے صدارتی نظام کی مخالفت کردی ، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے صدارتی نظام کو مسترد کرتے ہوئے

کہا کہ پی ٹی آئی صدارتی نظام نہیں مانتی ،کون صدارتی نظام لارہا ہے؟صدارتی نظام کی باتیں کر کے پاکستان سے دشمنی کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ نواز شریف کو ہشاش بشاش اور صحت مند دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، ن لیگ نے بلاوجہ اپنے لیڈر کی صحت کے بار ے میں افواہیں چھوڑی ہوئی تھیں،اپوزیشن پارلیمنٹ میں 200ووٹ اکٹھے نہیں کرسکتی لانگ مارچ کیا کرے گی،مارچ میں سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کو اکثریت مل جائے گی، اپوزیشن لانگ مارچ ضرور کرے لیکن بچوں کی تعلیم کا حرج نہیں ہونا چاہئے۔لانگ مارچ کا وقت آئے گا تو اجازت دیں نہ دیں سوچیں گے، نواز شریف مجرم اور مفرور ہیں عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں کیا انہیں میڈیا پر آنے کی اجازت ہونی چاہئے، پرویز مشرف ن لیگ کے زمانے میں باہر گیا یہ ہم سے کیا پوچھتے ہیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ اے پی سی میں عدلیہ اور فوج پر بطور ادارہ حملہ کیا گیا ہے، نواز شریف شاید بھول گئے کہ ان کی ابتدا جنرل جیلانی اور جنرل ضیا الحق سے ہوئی تھی، اتوار کو ٹی وی پر جو دکھایا گیا کیا اس کے بعد بھی میڈیا کی آزادی پر سوال اٹھایا جاسکتا ہے۔جس فوج نے پاکستان

کو مضبوط بنایا ہے یہ اسی پر حملے کررہے ہیں، نواز شریف ہمیشہ سے مطلق العنان آمربننا چاہتے ہیں، نواز شریف نے جنرل بیگ، جنرل آصف نواز، جنرل کاکڑ، جنرل جہانگیر کرامت، جنرل مشرف سے لڑائی کی اور جنرل راحیل شریف کے ساتھ ان کے اختلافات ہوئے ۔شفقت محمود کاپروگرام میں مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن مدرسے کے بچے لے کر گھومتے ہیں، فیٹف بل پر بلیک میلنگ کے باوجود اپوزیشن کو این آر او لینے میں مایوسی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…