جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

اپوزیشن وزیراعظم، سپیکر اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف کیا کرنے والی ہے؟ مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

datetime 19  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے اتوار کو اپوزیشن کی اے پی سی کے لئے اپنی تجاویز تیار کرلی ہیں، وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز تیار کرلی گئی ہے۔ چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق پیپلزپارٹی تمام تجاویز اے پی

سی کے سامنے رکھے گی۔اے پی سی میں دیگر جماعتوں نے حمایت کی تو باضابط تحریک جمع کرائی جائیگی۔ذرائع پیپلزپارٹی کا کہناہے کہ اے پی سی میں رہبر کمیٹی کی طرز پر کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دیں گے۔کمیٹی پر اتفاق ہوا تو، کمیٹی کو تحریک عدم اعتماد لانے سمیت مختلف تجاویز تیار کرنے کا اختیار دیا جائیگا۔کمیٹی فیصلہ کر کے سفارشات تیار کرے گی کہ حکومت کے خلاف تحریک کس محاذ سے شروع کرنی چاہئے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کی قیادت کا رابطہ ہواہے۔ جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے تصدیق کر دی۔قیصر شریف کا کہناہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کا سیاسی، آئینی اور جمہوری حق ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب اس کے نتائج کا قوم کو انتظار رہے گا۔ حکومت کی ناکامی اور نااہلی نے از خود اپوزیشن کو احتجاج کا موقع مہیا کر دیاہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو عوام کا اعتماد بحال کرنے میں سخت محنت کرنا ہوگی۔ بعض اپوزیشن جماعتوں کے بار بار بدلتے اقدامات سے اپوزیشن کی پوزیشن کو کمزور بنایا۔ قیصر شریف نے کہا کہ چئیرمین سینٹ انتخاب، فوجی عدالتوں، فوجی سربراہوں کی توسیع ملازمت اور ایف اے ٹی ایف کے قانون سازی پر اپوزیشن نے اپنے آپ کو کمزور بنا دیا۔

جماعت اسلامی قومی سلامتی، قومی مفادات اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر مثبت اقدام کاخیرمقدم کر ے گی۔ ہماری جدوجہد اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے جاری ہے۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل، با اختیار بلدیاتی نظام، شفاف اور غیر جانبدانہ انتخابی نظام کے لیے ملک گیر تحریک چلائے گی۔

دریں اثناء امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پر واضح کیا ہے جماعت اسلامی حکومت کے خلاف پہلے ہی میدان عمل میں ہے۔پیپلزپارٹی کو کہا ہے کہ کل فیصلہ کریں اس کو دیکھ کر اپنا فیصلہ کریں گے مقاصد کا تعین ضروری ہے، اس کے بعد کوئی بھی فیصلہ ہوگا،۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…