پولیس نے سانحہ موٹروے کی ذمہ داری میڈیا پر ڈال دی وزیراعظم کو رپورٹ پیش

  منگل‬‮ 15 ستمبر‬‮ 2020  |  17:51

لاہور (آن لائن) لاہور پولیس نے سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تفتیشی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں سانحہ کے مرکزی ملزم عابد کی فرار ہونے کی ذمہ داری پولیس نے میڈیا پر ڈال دی ہے ،رپورٹ کے مطابق واقع ہونے کے بعد میڈیا نے خبر چلائی تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عابد علی اپنی بیوی کے ساتھ فرار ہوگیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم عابد کے عابد کے دو ساتھیوں شفقت اور اقبال عرف بالا مستری کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس

نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے 55افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر 66 چھاپے مارے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

سرعام پھانسی

مجھے چند سال پہلے اپنے ایک دوست کے ساتھ اس کے گاﺅں جانے کا اتفاق ہوا‘ یہ پنجاب کے ایک مشہور گاﺅں کے چودھری ہیں‘ میں ان کے مہمان خانے میں ٹھہرا ہوا تھا‘ سردیوں کے دن تھے‘ میں صبح اٹھا تو مہمان خانے کے صحن میں پنچایت ہو رہی تھی‘میں نے کھڑکی کھولی اور کارروائی دیکھنے لگا‘ ....مزید پڑھئے‎