جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اتوار اور پیر کو بھی کراچی میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اتوار اور پیر کو بھی کراچی میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے جب کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین میرپور خاص میں اتوار اور پیر کو بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خطرہ بھی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ کے علاقے بارشوں کے باعث دوبارہ زیر آب آسکتے ہیں جس کے سبب تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا کہا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار اور پیر کو تیز بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو بارش کی شدت جمعرات کی بارش سے کم ہونے کی توقع ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کے اگلے اسپیل میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے تاہم بارشوں کی شدت گزشتہ اسپیل جیسی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو دوپہر سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے اور پیر کو بارش کی شدت زیادہ ہونے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں کے 10 سالہ ریکارڈ کے مطابق حالیہ سال معمول سے 218 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں اور ابھی مزید بارشوں کا بھی امکان ہے۔2020 میں سب سے زیادہ بارشیں ہوئیں، 10 سالہ اعداد و شمار جولائی سے اگست کے دوران تک کے ہیں جب کہ رواں سال یکم جولائی سے 27 اگست تک مون سون میں معمول سے 218 فیصد زائد بارشیں ہوچکی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2010 اور 2011 کے بعد 6 سال مون سون بارشیں معمول سے کم رہیں جب کہ 2019 اور 2020 زیادہ بارشوں والے سال تھے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ رواں مون سون میں مزید بھی بارشیں متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…