بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

زبردست بارشوں سے آبی ذخائر میں پانی سطح میں ریکارڈ اضافہ کچھ دریائوں میں اونچے درجے کا سیلاب، محکمہ موسمیات نے اہم تجویز دیدی

datetime 29  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں برسنے والی بارشوں کے بعد ملک کے بڑے آبی ذخائر اپنی کل گنجائش تک بھر گئے جبکہ کچھ دریاؤں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب دیکھنے میں بھی آیا۔وفاقی کمیشن برائے سیلاب (ایف ایف سی) اور واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے کہا کہ تربیلا اور منگلا ڈیمز اپنی مجموعی گنجائش یعنی ایک ہزار 550 اور ایک ہزار 242 فٹ تک بھر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف ایف سی نے ڈیمز کے بھرنے کا ذمہ دار واپڈا اور انڈس ریور اتھارٹی (ارسا) کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور بہاؤ کے مؤثر انتظام کو قرار دیا۔کمیشن نے ڈیمز کو آپریٹ کرنے والی اتھارٹیز بشمول ارسا، فلڈ مانیٹرگ سیل منگلا اور پاکستان محکمہ موسمیات کو تجویز دی کہ آبی ذخائر کا حتی الامکان خیال رکھا جائے اوران کے افعال پر زیادہ بہتر نظر رکھی جائے۔دوسری جانب تربیلہ، منگلا اور چشمہ کی مجموعی گنجائش جمعہ کے روز 13.425 ملین ایکڑ فیٹ (ایم اے ایف) رپورٹ کی گئی تھی جو 13.614 ایم اے ایف کی مجموعی گنجائش کا 98.61 فیصد ہے اور یہ گزشتہ 10 سالوں میں پانی کی دستیابی کی ریکارڈ سطح ہے۔واپڈا نے کہا کہ تربیلہ اور منگلا ڈیمز میں دستیاب پانی گزشتہ 10 سال کی اوسط سطح سے 2.173 ایم اے ایف زائد ہے، دونوں ڈیمز میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران پانی کی دستیابی کی اوسط سطح 11.163 ریکارڈ کی گئی تھی۔بہتر آبی صورتحال آئندہ آنے والے دنوں میں ملک کی زرعی ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا کرے گی جبکہ آبی ذخائر میں مزید پانی کی دستیابی کے نتیجے میں بجلی بھی مزید پیدا ہوگی۔واپڈاا کے ہائیڈرو پاور اسٹیشنز گزشتہ دو روز سے 8500 میگا واٹ بجلی فراہم کرررہے ہیں اور آئندہ چند روز میں بجلی کی پیداوار 9 ہزار میگا واٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

ایف ایف ڈی کے مطابق دریائے چناب کے بالائی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مرالہ خانکی ریچ میں بلند سیلابی اخراج ہوا جبکہ قادر آباد میں درمیانے درجے کا سیلاب دیکھا گیا۔کمیشن کے مطابق تربیلہ، چشمہ، گدو سکھر کے مقام پر دریائے سندھ جبکہ منگلا رسول پر دریائے جہلم اور چکدرہ برج پر دریائے سوات میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دیگر بڑے دریا راوی ستلج کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…