جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کی غلطی تسلیم کر لی،بھارت 2 سال سے کس بات کی کوشش کر رہا ہے، انٹرویو میں انکشاف

datetime 27  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام پاورپلے میں انٹرویو دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینا ہماری غلطی تھی،انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ حالات بتائے گئے تھے کہ نواز شریف شاید لندن بھی نہ پہنچ سکیں۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے دینے پر افسوس کر رہے ہیں وہ یہاں بیمار تھے باہر گئے تو وہاں سیاست شروع کر دی،

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ یاسمین راشد ہماری نظریاتی کارکن ہیں ان سے رابطے میں تھا، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر فیصل کو خود نواز شریف کے پاس بھیجا، ڈاکٹرز نے کہا صحت خطرناک نہیں لیکن جو بیماریاں ہیں وہ خطرناک ہوسکتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شریف خاندان کے کنکشن بیرون ملک تو ہیں، ایک ملک کے بادشاہ نے کہا تھا نواز شریف سے ان کے تعلقات ہیں،عالمی صورتحال ایسی ہے کہ موجودہ حالات میں ان باتوں کا ذکر درست نہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف بلیک لسٹ میں چلا گیا تو ملک پر برے اثرات ہوں گے، ایف اے ٹی ایف کا مقصد ہے ٹرانسپیرنسی آئے اور میرٹ آئے، ایف اے ٹی ایف چاہتا ہے، مالی معاملات کی میرٹ پر رولنگ ہو، ن لیگ کے دور میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بلیک لسٹ میں چلا جاتا ہے تو معاشی حالات ایران جیسے ہو سکتے ہیں، عالمی سطح پر معاہدے ختم ہو سکتے ہیں، روپے کی قدر گرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو درست راستے پر ڈالا ہے، بلیک لسٹ ہوئے تو بہت نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان بارے بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ میں چلا جائے، انہوں نے کہا کہ دو سال سے بھارت لابی کر رہا ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ ہو جائے، وزیراعظم نے کہاکہ اپوزیشن کو بھارتی سوچ کا پتہ ہے لیکن پھر بھی بل پر اعتراض کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دے رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…