بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی حکومت کی کلاس لے لی

datetime 27  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے ہیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو معلوم کرنا چاہیے کہ بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی ٹھنڈی بس میں لوگ پیٹ بھر کر سفر کرتے ہیں یا بھوکے ہوتے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی، سیکرٹری محکمہ خوراک، ڈی سی پشاور اور ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس قیصر رشید نے استفسار کیا کہ آٹے کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، لوگ آٹے کے لیے چیخ رہے ہیں، آپ کیا کر رہے ہیں؟ آپ وزیر خوراک ہیں، آپ کو یہ چیزیں دیکھنی چاہئیں۔جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ بی آر ٹی کے افتتاح سے مسائل حل نہیں ہوئے، وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ جب آتے ہیں تو ان کو معلوم کرنا چاہیے کہ لوگوں کے مسائل کیا ہیں؟ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو معلوم کرنا چاہیے کہ بی آر ٹی کی ٹھنڈی بس میں لوگ پیٹ بھر کر سفر کرتے ہیں یا بھوکے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں اس مسئلے پر بات کریں، اس کا کوئی حل نکالیں، سال بھر یہ مسئلہ چلتا رہتا ہے کہ پنجاب ہمیں آٹا دے رہا ہے اور پنجاب آٹا نہیں دے رہا۔اس پر وزیرخوراک قلندر لودھی نے کہا کہ آٹے کا مسئلہ جلد حل کریں گے، گندم درآمد کرنے کی منظوری دی ہے۔جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیے کہ جو گندم درآمد کی جارہی ہے، وہ معیاری ہونی چاہیے دو نمبرنہیں، جو مسائل اس سال ہیں، آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، حکومت اس مسئلے کو حل کرے، صوبے میں کاشت کے لیے زمین بہت ہے لیکن حکومت کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشت کے لیے اتنی زمین ہے کہ ہم گندم دوسرے ممالک کو برآمد کرتے لیکن حکومت گندم درآمد کررہی ہے۔جسٹس قیصر کا کہنا تھا کہ وزیر صاحب آپ دیکھیں مارکیٹ میں لوگوں کو کیسا اور کس قیمت پر آٹا مل رہا ہے جب کہ عدالت نے حکم دیا کہ ڈی سی مارکیٹ جائیں اور آٹے کی کوالٹی اور قیمتوں کو یقینی بنائیں۔عدالت نے محکمہ خوراک سے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…