بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکموں کی تعداد440سے کم کر کے 324، 71ہزار سے زائد اسامیاں ختم

datetime 26  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام شعبوں میں اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا ہے، 25 سالوں کی خرابیوں کو دور کرنے میں وقت لگے گا، وفاقی حکومت کے محکموں کی تعداد 440 سے کم کرکے 324 کی جا رہی ہے۔

ادارہ جاتی اصلاحات کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے ادارتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ بدقسمتی سے گورننس کے نظام میں میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ ہوگیا ہے اصلاحات پیکیج کا مقصد تمام شعبوں کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے وزیراعظم عمران خان نے تمام شعبوں میں اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا ہے، وفاقی حکومت کے سرکاری محکموں کی تعداد 440 سے کم کرکے324 کی جارہی ہے جبکہ سرکاری محکموں میں ایک سال سے خالی 71 ہزار سے زائد آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عام آدمی کی مشکلات کا جلد حل اور ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم کا مشن ہے 25 سالوں کی خرابیوں کو دور کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ آٹو میشن سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اور مسائل جلد حل ہوں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے سرکاری محکموں کی تعداد 440 سے کم کرکے 324 کی جارہی ہے وفاقی محکموں میں ایک سال سے خالی 71 ہزار سے زائد فالتو آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ اداروں کی کارکردگی بڑھانے کے لئے اقدامات جاری ہیں ملازمین کی سالانہ کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی اگلے گریڈ میں ترقی کی بنیاد صرف کارکردگی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…