اسلام آباد ( آن لائن )سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں وارنٹِ گرفتاری کے اجراء اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کو چیلنج کر دیا۔نواز شریف نے بیرسٹر جہانگیر جدون کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کی کارروائی اور اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے
کہ نیب اپوزیشن کو ٹارگٹ کر کے اس کی آواز دبانا چاہتا ہے ۔ نواز شریف مفرور نہیں بلکہ ضمانت کی منظوری کے بعد بیرونِ ملک گئے تھے۔ نواز شریف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کا بیرونِ ملک علاج جاری ہے، نمائندے کے ذریعے ٹرائل کا سامنا کرنے کی اجازت دی جائے۔سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ یورپین یونین اور ہیومن رائٹس واچ نے نیب کی کاوروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔