منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بی آر ٹی پشاور کا باضابطہ طور پر افتتاح،9بارمنصوبے کے افتتاح کی تاریخ دی گئی ، کتنے دن بعد وزیراعظم عمران خان منصوبے کا افتتاح کریں گے؟ نئی تاریخ سامنے آگئی

datetime 11  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے افتتاح کی نئی تاریخ سامنے آگئی ۔ذرائع کے مطابق بی آر ٹی پشاور کا افتتاح کی تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی ہوں گے۔یہ منصوبہ تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں

سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جو کئی تاریخوں کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2017ء میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو خیبر پختونخوا حکومت نے 6 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا جو 71 ارب روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔5 دسمبر 2019 کو پشاور ہائی کورٹ نے بی آرٹی منصوبے سے متعلق اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کسی وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر یہ منصوبہ شروع کیا۔تاہم بی آرٹی منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے نو بار تاریخ دی گئی لیکن اس کا افتتاح نہیں ہوسکا تھا۔ وزیراعظم نے جون 2020 میں پشاور بس ریپڈ منصوبے کا افتتاح کرنا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب تاخیر کی گئی۔اب 13 اگست کو بی آر ٹی پشاور کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…