اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹ لاجز کے باتھ رومز میں اسم محمد سے مشابہ ٹائلز لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے رکن اسمبلی محمد ابراہیم خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں میرے کمرے کے باتھ روم میں جو ٹائل لگائے گئے ہیں وہ اسم محمد سے مشابہہ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے
کئی بار شکایات بھی کی ہیں مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے کمیٹی کے دیگر اراکین نے بھی اجلاس کے دوران پارلیمنٹ لاجز کے ناگفتہ بہہ حالت کی شکایات کیں اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے سی ڈی اے کے قائمقام چیرمین کو ہدایت کی کہ پارلیمنٹ لاجز میں درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔