اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

’’ دنیا کرونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے‘‘ کبھی نہیں بھول سکتا کہ ترکش شہر ی ہو ں اور پاکستان کا بھائی ہو ں مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ، عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدرنےبڑااعلان کر دیا

datetime 10  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے، کبھی نہیں بھول سکتا کہ ترکش شہر ی ہو ں اور پاکستان کا بھائی ہو ں،جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہو نا ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوا وہ خطے

اور دنیا میں امن قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وزیراعظم اور اقوام متحدہ کا نقطہ نظر عالمی معاملات پر ایک ہی سمت میں ہے ۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وولکن بوزکر سے ملاقات خوشگوار رہی ہے ہم نے انہیں کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہو ںنے کہا کہ بھارت کے یک طرفہ اقدامات سے خطے کو درپیش خطرات پر بھی گفتگوہو ئی اور بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی سے متعلق بھی بتایا گیا ہے بھارت کے غیر قانونی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات لا حق ہے ایک سال میں سلامتی کو نسل میں مسئلہ کشمیر تین بار زیرباعث آنا بہت اہمیت کا حامل ہے ہماری خواہش ہے کہ جنرل اسمبلی میں بھی مسئلہ کشمیر زیر باعث آئے ۔ انہو ںنے مز ید کہا کہ پاکستان کا سیاسی نقشہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے پاکستان نے نقشے میں جونا گڑھ کی پو زیشن واضح کردی ہے ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس ہوئی، پاکستان نے بہترین انداز سے میزبانی کی جنرل اسمبلی کے سیشن کی صدارت میرے لئے اعزاز ہے مہمان نوازی پر پاکستانی حکام کا بہت شکر گزار ہو ںْْْْْٓٓاقوام متحدہ کے نقطہ نظر سے یہ دورہ بہت ضروری تھا پاکستان اقوام متحدہ کا بہت متحرک رکن ہے پاکستان اقوا م متحدہ کے

مشنز میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیتا ہے میں نے ا یک پا کستانی کو ڈپٹی چیف کیبنٹ بھی چنا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ان کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق صورتحال سے آگا ہ کیا، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوا عمران خان خطے اور

دنیا میں امن قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وزیراعظم اور اقوام متحدہ کا نقطہ نظر عالمی معاملات پر ایک ہی سمت میں ہے ۔وولکن بوزکر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کے ممالک کے لیے چیلنج ہے، پاکستان اس عالمی وبا سے بہترین انداز سے نبرد آزما ہوا، دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہے

وبا کے خلاف پاکستان نے بہت سے ممالک سے زیادہ اچھا کردار ادا کیا ہے کورونا کے خلاف متحدہ جدوجہد کے لئے ہمیں وسائل کی ضرورت ہے کورونا کے باعث پاکستان میں جانی نقصان پر افسوس ہے ، اس وقت کو وڈ 19سب سے بڑی ہیلتھ ایمرجنسی ہے پاکستان دنیا کے لئے بہترین مثال بن کر سامنے آیا ہے ستمبر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیں گے جس میں اہم کردار ادا کر نے کی

کو شش کروں گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ کبھی نہیں بھول سکتا کہ ترکش شہر ی ہو ں اور پاکستان کا بھائی ہو ں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ترک حکومت کا اصولی اور دوٹوک موقف ہے عالمی سطح پر تنازعات اور دیگر چیلنج کا سامنا ہے جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ہو نا ضروری ہے کشمیر کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرار دادیں موجود ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…