بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تعیناتیوں کے اختیار کا نوٹس لے لیا،عدالتی حکمنامہ جاری

datetime 7  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باد (آن لائن)سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کے تعیناتیوں کے اختیار کا نوٹس لے لیا ہے۔سپریم کورٹ نے یہ نوٹس نیب کے ایک ملزم کے ضمانت کے مقدمے کے تحریری فیصلے میں لیا۔سپریم کورٹ کے حکمنامے میں قرار دیا گیا ہے کہ چیئرمین نیب تعیناتیوں کا اختیار رولز کے تحت ہی استعمال کر سکتے، نیب آرڈیننس کے تحت 1999 سے آج تک رولز نہیں بن سکے،

کیا چیئرمین نیب آئین کے آرٹیکلز 240 اور 242 کو بالائے طاق رکھ سکتے ہیں؟عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے. جبکہ خود کو ڈی جی نیب عرفان منگی ظاہر کرنے والے ملزم ندیم احمد کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے. عدالتی حکمنامہ میں رجسٹرار آفس کو ازخودنوٹس الگ سے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے سپریم کورٹ نے شریف خاندان کیخلاف بننے والی پاناما جے آئی ٹی میں شامل ایک چمکتے ہیرے ڈی جی نیب رالپنڈی عرفان نعیم منگی کی اہلیت اور تقرری پر بھی سنگین سوالات اٹھا رکھے تھے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ضمانت کے مقدمے میں ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی سے مکالمے میں پوچھا تھا آپ کی تعلیم اور تنخواہ کیاہے؟؟۔عرفان منگی کا کہنا تھا میں انجینئرہوں،میری تنخواہ چار لاکھ بیس ہزار روپے ماہانہ ہے،میرا فوجداری مقدمات کاکوئی تجربہ نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ایک انجینئر نیب کے اتنے بڑے عہدے پر کیسے بیٹھا ہوا ہے؟ عرفان منگی کس کی سفارش پر نیب میں گھس آئے، مارشل لا میں قانون کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں،ہمیں اللہ سے زیادہ ایک ڈکٹیٹر کا خوف ہوتا ہے،مارشل لا ئ￿ سے بہتر ہے دوبارہ انگریزوں کو حکومت دے دی جائے۔حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ ‘فوجی آمر پرویز مشرف نے 1999 میں نیب قانون میں چیئرمین نیب کو تعیناتی کا اختیار دیا تھا۔ نیب قانون کی شق 28 جی کے مطابق چیئرمین نیب پبلک سروس کمیشن کی رائے کے بغیر کسی کو بھی تعینات کر سکتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ 21 سال گزرنے کے باوجود آجتک کسی سویلین حکومت نے بھی اس قانون کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…