اتوار‬‮ ، 27 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ 18سالہ لڑکی شہید، 2 خواتین ، 2 بچیوں سمیت 6شہری ز خمی پاک فوج کی بھرپو ر جوابی کارروائی ، بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا

datetime 5  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد( آن لائن ) بھارتی فوج کی ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ،18سالہ لڑکی شہید، دو خواتین ، دو بچیوں سمیت 6شہری ز خمی ہوگئے ، پاک فوج کی بھرپو ر جوابی کارروائی ، بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔

ترجمان افواج پاکستان کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے فتح پور گائوں کی 18سالہ لڑکی شہید ہوگئی جبکہ دو خواتین ، دو بچیوں سمیت 6شہری زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔اس سال اب تک 1877 جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں اب تک بھارتی فائرنگ سے 6 خواتین ، 5بچیوں سمیت 15شہری شہید ہوچکے ہیں اب تک 46خواتین ،37بچیوں سمیت 144شہری زخمی ہوچکے ہیں بھارتی اشتعال انگیزی کا پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے اور لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف بھی سویلین آبادی ہونے کے باعث صرف بھارتی چوکیوں کو ٹارگٹ کرکے جواب دیا جاتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…