شریف خاندان کےسی ایف او محمدعثمان نے گرفتاری کے پہلے دن ہی زبان کھول دی سینئرصحافی نے تمام کہانی سے پردہ اٹھا دیا

5  اگست‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی رانا عظیم نے انکشاف کیا کہ محمد عثمان نے گرفتاری کے پہلے روز ہی اقرار کرلیا اور سب کچھ آرام سے بتادیا جس کی وجہ سے شریف خاندان مزید مشکلات میں پھنس گیا ہے، محمد عثمان سے پہلے ایک اور شریف خاندان کا قریبی ساتھی گرفتار ہوا تھا جس نے محمد عثمان کا بتایا۔

نیب چاہتی تو عثمان کو بہت پہلے گرفتار کرسکتی تھی لیکن نیب نے جلدبازی نہیں کی اور اسکے خلاف جامع انکوائری کی پھر اس پر ہاتھ ڈالا۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ ن لیگ نیب قوانین میں ترامیم کی بات اسی شخص کی وجہ سے کررہی تھی انہیں نظر آگیا تھا کہ انکے ساتھ کیا ہوگا ، شریف خاندان پہلے بھی پھنس چکا تھا لیکن اب مزید پھنسا ہے۔ محمد عثمان کی گرفتاری پر عطاء اللہ تارڑ ردعمل دے رہے ہیں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا محمد عثمان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے؟ کیا وہ ن لیگی رہنما ہے؟ کیا شریف خاندان کا پیسہ مسلم لیگ ن کی ملکیت ہے؟ کیا شریف خاندان نے سارا پیسہ مسلم لیگ ن سے بنایا؟ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر ن لیگی رہنماؤں کو اس شخص کے دفاع میں نہیں آنا چاہئے تھا۔رانا عظیم نے دعویٰ کیا کہ شاید شہباز شریف پر الزام نہ آئے لیکن حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بچت ہوتی نظر نہیں آرہی۔ ایک بیگم صاحبہ بھی ملوث ہیں، شریف خاندان اب یہ کرے گا کہ ایک خط سامنے لائے گا جس کی مدد سے یہ بتائے گا کہ محمد عثمان کافی عرصہ پہلے نوکری چھوڑگیا تھا لیکن اس سے بھی بات نہیں بننے والی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…