اسلام آباد(این این آئی)مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ جولائی 2020 میں ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ایک بیان میں مشیر تجارت عبدالر زاق داؤد نے کہاکہ جولائی 2020 میں گزشتہ سال جولائی کی نسبت ایکسپورٹ میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا، مارچ 2020 سے ایکسپورٹ میں کمی دیکھنے میں آرہی تھی۔مشیر تجارت نے کہا
کہ ایکسپورٹ میں اضافہ ایک بڑی کامیابی ہے، کرونا سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود ہمار ی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں، مشیر تجارت نے کہاکہ اس کامیابی پر میں ایکسپورٹرز کو مبارکباد دیتا ہوں، میں امید کرتا ہوں کہ ایکسپورٹ ایسے ہی بڑھیں گی۔ انہوںنے کہاکہ رواں سال جولائی میں برآمدات ایک ارب 99 کروڑ ڈالر رہیں۔