جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بابری مسجد کی جگہ مند ر کی تعمیر، شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 3  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارت کا ظلم مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا،کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کویوم استحصال منائیں گے، سستے گھروں کے پروگرام میں پیش رفت ہوئی ہے ، بلڈرز اگلے دو تین ماہ میں 1300 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گے،وزیراعظم کی جنوبی پنجاب کے

اراکین قومی اسمبلی سے بات کروائی، جنوبی پنجاب کی فائل لاہور نہیں جائیگی،محرم الحرام کا مہینہ آ رہا ہے، عزاداری کا سب احترام کرتے ہیں ، ہمیں احتیاطی تقاضوں کو بھی پورا کرنا ہے۔ دربار حضرت بہائوالدین زکریا پر نماز عید کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہو گا، کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے 5 اگست کویوم استحصال منائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں کمشیریوں کا جھنڈا گرایا گیا، ان پر جبر کیا گیا، آج بھی شاید جامع مسجد سری نگر میں عید کی نماز ادا نہ کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کر کے پورے امت مسلمہ کا استحصال کر رہا ہے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ 5 اگست کو صبح 10 بجے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ وزیر اعظم کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے خ صدر مملکت اسلام آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے اور مختلف شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلیاں اور سیمینار ہوں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اراکین اسمبلی بھی ان سیمیناروں اور مظاہروں میں شرکت کریں گے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد کم ہو گئی ہے لیکن اگر غفلت ہوئی تو محنت رائیگاں جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عید ماضی کی عیدوں سے مختلف ہے، قوم کو چاہیے کورونا ایس اوپیز پر عمل کریں۔ اس سال حج بھی ماضی کے حج سے بھی مختلف تھا،حاجیوں کو محدود کر دیا گیا تھا، قوم سے گزارش ہے کہ فرائض نبھائیں لیکن احتیاط کریں۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سستے گھروں کے پروگرام میں پ

یش رفت ہوئی، بلڈرز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اگلے دو تین ماہ میں 1300 ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گے۔ اس سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئیگا۔جنوبی پاکستان صوبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنے گا۔ وزیراعظم کی جنوبی پنجاب کے اراکین قومی اسمبلی سے بات کروائی، جنوبی پنجاب کی فائل لاہور نہیں جائیگی، تمام اختیارات حاصل ہوں گے،

جنوبی پنجاب کے لیے کئی دہائیوں سے آواز اٹھائی گئی لیکن ہم نے بہت بڑی پیش رفت کی۔وزیرخارجہ نے پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث یہ عید بڑی آزمائش والی عید ہے۔ ہم سب نے مل کر بحیثیت قوم اس عفریت کو شکست دینی ہے۔ الحمدللہ میں اس مرض کو شکست دے چکا ہوں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ کورونا وائرس کا

انفیکشن ریٹ کافی حد تک گر چکا ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے، میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ ہم نے غفلت نہیں برتنی ، ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔ ہم نے عیدالاضحیٰ کے دوران بھی اور اس کے بعد بھی ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ آ رہا ہے۔ عزاداری کا سب احترام کرتے ہیں لیکن ہمیں احتیاطی تقاضوں کو بھی پورا کرنا ہے تاکہ ہم اس صورت حال سے باہر نکل سکیں۔ ان شاء اللہ پاکستانی قوم اس آزمائش سے بھی سرخرو ہو گی ۔ میری طرف سے تمام اہل وطن اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی مبارک ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…