پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

233ویں کور کمانڈر کانفرنس ،پاکستان کی سلامتی کو کسی بھی خطرے کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دوٹوک اعلان

datetime 21  جولائی  2020 |

راولپنڈی(آن لائن)عسکری قیادت نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 233ویں کور کمانڈر کانفرنس منگل کو جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں ملک کی خارجی وداخلی سلامتی کے تناظر میں آپریشنل تیاریوںاور درپیش خطرات کی نوعیت کا جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے تمام فارمیشنز کی کوششوں کی تعریف کی اور بالخصوص علاقائی سلامتی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطح کی تیاریوں کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو سراہا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا خاص طور پر جائزہ لیا جہاں 5اگست2019ء کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کو آئندہ ماہ ایک سال کا عرصہ مکمل ہورہا ہے اور بہادر کشمیری عوام کی آزادی کے حصول کیلئے ان کی قانونی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔آرمی چیف نے کووڈ 19اور ٹڈی دل کے خلاف جنگ میں سول انتظامیہ کی مدد میں کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ عیدالاضحی اور محرم الحرام کے موقع پر زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ وباء پر قابو پانے کیلئے حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار کھا جاسکے ۔ کانفرنس میں ملک بھر کے ڈاکٹرز ،ہیلتھ ورکرز،پیرامیڈیکس سٹاف کی کوششوں کو بھی سراہا گیا ۔آرمی چیف نے مسلح افواج کی مجموعی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔فورم نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…