دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر ،پاک فوج کے120 دستے تعینات کرنے کی منظوری

15  جولائی  2020

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی حکومت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 442 ارب کی لاگت سے تعمیر ہونے والے دیا میر بھاشا ڈیم اور حساس مقامات کی حفاظت کیلئے سکیورٹی بڑھانے کی منظوری دیدی ہے ۔

وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے ضلع دیا میر میں دسمبر 2020تک پاک فوج کے 120دستے تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی،ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے آئین کے آرٹیکل245کے تحت فوج طلب کرنے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوائی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول کے دوران اور قراقرم ہائی وے پر تھریٹ الرٹ موصول ہوئے تھے ،بھارت سمیت دشمن ملک عناصر دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سخت مخالف ہیں اور گلگت بلتستان سے کئی بھارتی جاسوس پکڑے جاچکے ہیںاس لئے پاک فوج کے اضافی دستوں کی تعیناتی ضروری ہے تا کہ دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے۔وفاقی حکومت نے درخواست پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے دیامیر بھاشا ڈیم کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…