پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

آرمی چیف نے کینسر کے مرض میں مبتلا 15سالہ بچے علی رضا کی اہم خواہش پوری کرکے دل جیت لئے

datetime 14  جولائی  2020 |

راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ چار سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا 15سالہ بچے علی رضا کی ملاقات کی خواہش پوری کردی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ علی رضا نے آرمی چیف سے ملاقات اور پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ملاقات کا اہتمام کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں ویڈیو لنک کے ذریعہ کیا گیا۔ آرمی چیف

نے اس موقع پر بچے کے جذبے کو سراہا۔ اس کی خیریت دریافت کی اور صحت یابی کے لئے دعا کی۔ یاد رہے علی رضا اپنے والدین کی اکلوتی اْولاد ہے۔ علی رضا کے والد کراچی کی ایک مقامی فیکٹری میں مزدور ہیں۔ علی رضا کو آرمی چیف کی جانب سے الضرا رٹینک کا ماڈل پیش کیا گیا۔ علی رضا نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ علی رضا کا کہناتھا میں وردی پہن کر بہت خوش ہو ں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…