لاہور(آئی این پی)وفاق نے پنجاب کے حصے پر 168 ارب کا کٹ لگادیا،صوبائی حکومت کی مالی مشکلات بڑھ گئیں،ترقیاتی پروگرام مزید سکڑ نے کا خدشہ،پورا سال شدید مالی بحران کا سامنا رہے گا۔تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال دوہزار بیس اکیس میں کوروناوبا سے ملک بھر میں پیدا ہونے والے بحران کے باعث صوبوں کے مالیاتی شیئرکم کردیئے گئے ہیں،وفاق نے پنجاب کے صوبائی قابل تقسیم محاصل کی
مد میں 168 ارب کا کٹ لگا دیا ہے،صوبائی حصہ کم ملنے سے پنجاب حکومت کو پورا سال شدید مالی بحران کا سامنا رہیگا۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹارگٹ میں کمی کے بعد صوبائی شئیر میں کمی گئی،حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی شیئر کم ہونے سے ترقیاتی منصوبوں پر فنڈز کا اجرا متاثر ہوگا،جبکہ صوبائی اخراجات اور انتظامی امور کے لیے وفاق نے صوبے کے قرض لینے کی شرح میں اضافہ بھی کیا ہے۔