اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای، سعودی عرب اور امریکا کے ساتھ تعلقات کو مثالی بنایا گیا ہے۔وزیر اعظم ہاؤس نے کہا کہ افغان امن عمل سمیت سعودی ایران تنازعہ میں
پاکستان کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کر گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ سمیت کئی ممالک نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری بہتر بنائی۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر مظلوم کشمیریوں کا سفیر بن کر دنیا بھر میں آواز بلند کی، جبکہ بھارت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مودی کا فاسشٹ نظریہ عالمی سطح پر بے نقاب کیا گیا۔