اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے مبینہ آڈیو ریکارڈنگ سامنے آنے پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دیا، جس کے بعد معاون خصوصی کامران خان بنگش کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان دے دیا گیا، اجمل وزیر کی کمیشن لینے کے حوالے سے آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی تھی۔ریکارڈنگ کے دوران اجمل وزیر اور اشتہاری ایجنسی کے مالک کے
درمیان کمیشن کی ڈیل ہوئی تھی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے چیف سیکرٹری کو معاملے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجمل وزیر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے۔گزشتہ رات بھی بلڈ پریشر کی وجہ سے اسپتال میں کئی گھنٹے زیر علاج رہے تھے۔یاد رہے اجمل وزیر کو رواں سال ہی شوکت یوسف زئی کی جگہ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔