بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

بریفنگ نہیں کار کر دگی، وزیر اعظم کی ترجیحات تبدیل وزراء ، مشیران، معاونین کو دھماکہ خیز حکم جاری ، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے ،سیکرٹری کے پاس ڈائری میں لکھا ہے؟اہم انکشافات

datetime 10  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کار کر دگی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،مشیران ، معاونین کو بریفنگ کے بجائے اب کار کر دگی دکھانا ہوگی ، سیکرٹریز سمیت بیورو کریسی اور اداروں کے براہان کو بھی کار کر دگی کے پیمانے سے جانچا جائیگا ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بریفنگ نہیں، اب اپنی ٹیم کی کارکردگی دیکھوں گا،وزیر اعظم کی ترجیحات بدل گئیں۔ ذرائع نے بتایاکہ کارکردگی کے معاملے پر وزیر اعظم نے اب کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، حکومتی ذرائع کے مطابق روایتی حربے ختم، وزراء ، مشیران، معاونیں کو بریفنگ کے بجائے اب کاردگی دکھانا ہوگی۔ ذرائع نے بتایاکہ سیکریٹریز سمیت بیوروکریسی اور اداروں کے سربراہاں کو بھی کارکردگی کے پیمانے سے جانچا جائیگا ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی نہ دکھانے والوں کو گھر کی راہ دکھانے کی ٹھان لی، حکومتی فیصلوں پر کتنا عمل ہوا؟ اب وزراء ، مشیران،معاونیں اور بیوروکریٹس کو حقائق بتابا ہوں گے،وزیر اعظم کا حکومتی امور میں تاخیری حربے دکھانے والے وزراء اوربیوروکریسی کو رعایت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں اور وزارتوں کی ہر بریفنگ کے اعدادوشمار وزیر اعظم نے اپنی ڈائری میں ریکارڈ کررکھے ہیں ،وزیر اعظم کے سیکریٹری اعظم نے بھی تمام وزارت کی بریفنگ کو الگ سے ڈائری میں درج کررکھا ہے، وزیر اعظم وزارتوں سے بریفنگ میں اپنے ریکارڈ کے مطابق عملی اقدام کا پوچھنا شروع ہوگئے، وزیر اعظم نے دونوں ڈائریاں کھول لیں،تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش بھی کردی،وزیر اعظم عمران خان ہر محکمے کی بریفنگ کے دوران اپنے ریکارڈ سے موازنہ بھی کرتے ہیں ذرائع کے مطابق وزارتیں ہوں یا ڈویژن ،حکومتی امور میں کوتاہی یا تاخیر برداشت نہیں کروں گا، وزیر اعظم نے اپنی ٹیم پر بھی واضع کردیا ،صوبائی کابینہ اور افسر شاہی کو بھی اب کاکردگی کے ترازو پر تولہ جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…