توشہ خانہ ریفرنس : نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری آصف زرداری کو حیران کن ریلیف مل گیا

11  جون‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتحانے کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دے دیا، جبکہ آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

جمعرات کے روز احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت نمبر3کے جج سیداصغرعلی نے کی، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اورتفتیشی افسرعدالت میں پیش ہوئے۔نیب پراسیکیوٹر سردارمظفر نے ملزم کے بیرون ملک ہونے پر کارروائی کرنے اور نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔ سردارمظفر نے کہا قانون کے مطابق عدالت حالات دیکھتے ہوئے کوئی بھی راستہ اپناسکتی ہے، عدالت چاہے توبرطانوی اخبارات میں نوازشریف کے وارنٹ شائع کرا سکتی ہے، تفتیشی افسرخودقابل ضمانت وارنٹ لیکرجاتی امراگئے تھے، جاتی امراپرسیکیورٹی گارڈنے کہانوازشریف یہاں موجودنہیں، نوازشریف ایون فیلڈاپارٹمنٹس میں اس وقت رہائش پذیرہیں۔وکیل نے بتایا کہ ریفرنس میں شریک ملزم انورمجید اس وقت کراچی جیل میں ہیں، ملزم انورمجید کے وکیل اور سابق صدرآصف زرداری کی جانب سے فاروق نائیک نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کرایا۔فاروق ایچ نائیک نے کہا آصف زرداری کراچی میں ہیں اوربیمارہیں، زرداری اگراسلام آبادآئے تویہ کمرہ عدالت لوگوں سے بھرجائیگا،کوروناکی صورتحال میں زرداری کوذاتی حیثیت میں طلب نہ کیاجائے، زرداری نے پہلے بھی مقدمات کا سامنے کیا ہے کہیں نہیں بھاگیں گے۔

جج کا کہنا تھا کہ آپ کوآصف زرداری نے وکالت نامہ کہاں دستخط کرکے دیا،ہم ان کے جس پتے پرسمن بھیجتے ہیں جواب آتا ہے زرداری یہاں نہیں، ہمیں بھی وہ پتہ لکھ کردیں جہاں آصف زرداری موجودہیں، جس پر فاروق نائیک نے آصف زرداری کا کراچی کا پتہ لکھ کردے دیا۔سردارمظفر نے کہا آصف زرداری کوایک بارخودلازمی پیش ہوناپڑیگا، آصف زرداری کواب سمن نہیں وارنٹ بھیجیں، جس پر جج کا کہنا تھا کہ ایک باران کے موجودہ پتے پرسمن بھیج کردیکھ لیتے ہیں۔

دوران سماعت یوسف رضاگیلانی نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائرکردی ، درخواست میں کہا گیا کوروناکی وجہ سے باربارپیش ہونامشکل ہے،استثنیٰ دیاجائے، کئی ارکان پارلیمنٹ کوروناکاشکارہوچکے ہیں۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور دفتر خارجہ کو برطانیہ میں پاکستانی سفارتحانے کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا، نوازشریف کی مسلسل عدم حاضری پرناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے جبکہ یوسف رضاگیلانی کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پرنیب کو نوٹس جاری کیا۔بعد ازاں احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…