مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب،تہلکہ خیز انکشافات

30  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا لداخ میں چین کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد پاکستان کے خلاف مکروہ منصوبہ بے نقاب، مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

منصوبے کے مطابق مقبوضہ وادی کے ایک ویران مقام پر دھماکہ خیز مواد اور کثیر رقم سے لدی ایک گاڑی کو پکڑا گیا ہے، تاہم کشمیری مجاہدین کا یہ طریقہ کار نہیں کہ وہ پلوامہ جیسا حملہ کریں اور اس کا کوئی بیک اپ پلان نہ ہو۔نئے بھارتی منصوبے کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کا ڈرائیور پیدل فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کا نہ پیچھا کیا گیا اورنہ ہی اسے گرفتار کیا گیا، بھارتی منصوبے کے مطابق بھارتی حکام نے گاڑی کو پکڑنے کے بعد پورا ایک دن اپنی تحویل رکھ کر اگلے دن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔بھارتی ڈرامے کا سب سے ناپختہ حصہ پکڑی ہوئی گاڑی ہے،جس کا ڈرائیور بھاگ نکلا، گاڑی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ حکام کی تحویل میں رہی اور اسے میڈیا کے سامنے کسی ریموٹ کنٹرول سے نہ اڑایا گیا، کیونکہ بھارت میڈیا کو اپنا دھماکہ خیز مواد دکھانا نہیں چاہتا تھا۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی 26 مئی کی رپورٹ میں بتایا جا چکا ہے کہ گزشتہ سال کے پلوامہ حملے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد بھارت سے ہی حاصل کیا گیا تھا، فالس فلیگ آپریشن کے لیے بھارت کا نیا ڈرامہ اندرونی خلفشار، انتقامی کاروائیاں اور کورونا وبا سے نمٹنے میں بری طرح ناکام مودی سرکار کے پاگل پن کا عکاس ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…