اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑی غلطی ، پاکستانی حکومت کی ویب سائٹ نے ایک نقشہ پیش کیا ہے جس میں جموں اور کشمیر ریاست کو بھارت کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق نقشہ اس ویب سائٹ پر ہے جو پاکستان میں نوول کورونا وائرس کی حیثیت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ اس میں پاکستان کے
وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کی تصاویر شامل ہیں جس میں پاکستان میں کوڈ 19 انفیکشن کی تازہ ترین تعداد کے ساتھ ساتھ دیگر اطلاعات ہیں۔ لیکن نقشہ جو جنوبی ایشیاء یعنی بھارت، پاکستان، افغانستان اور بعض دیگر ممالک کو ظاہر کرتا ہے اس میں پاکستانی علاقوں سمیت پورے جموں اور کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا ہے۔