دبئی میں موجود 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین نے وطن واپسی کیلئے رجسٹریشن کرالی، جانتے ہیں نوکری سے فارغ کتنے پاکستانی بھی واپسی کیلئے تیار بیٹھے ہیں؟

12  مئی‬‮  2020

دبئی (این این آئی)دبئی میں قیام پذیر تقریباً 5 ہزار حاملہ پاکستانی خواتین نے وطن واپسی کے لیے رجسٹریشن کرالی۔دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے مطابق 2 ہزار بیمار افراد بھی فوری انخلاء کی درخواست کے ساتھ رجسٹریشن کراچکے ہیں اور بڑی تعداد میں خواتین نے بھی وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔قونصل خانے کے مطابق دبئی میں 63 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں، 6 ہزار سے زائد افراد ’اسپیشل فلائٹس‘ سے پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔

متعدد مستحق افراد کو وطن واپسی کا مفت ٹکٹ بھی دیا گیا ۔پاکستانی سفارتی حکام نے اس امید کا اظہار کیا کہ اگلے ماہ سے اسپیشل فلائٹس کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا اور عیدالفطر کے بعد ریگولر پروازیں چلنے کا امکان ہے۔قونصل خانے کے مطابق نوکریوں سے برخاست ہونے والے 23 ہزار پاکستانی وطن واپسی کے متمنی ہیں، 17 ہزار پاکستانی سیاح ہیں ، زیادہ ترافراد نوکری کی تلاش میں آئے تھے جو کورونا کے سبب نارمل ائیرآپریشن بند ہونے سے دبئی میں پھنس گئے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…