اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب 85سال کا مریض انتقال کر گیا ۔ترجمان آزاد کشمیر ڈاکٹر مصطفی بشیر کے مطابق 85 سال کے مریض کو 8 مئی کوہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ڈاکٹر مصطفی بشیرنے بتایا کہ مریض کو کورونا وائرس کے باعث آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 941 ہوگئی ہے جن میں سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 22ہزار 62 ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران کورونا سے 28 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 212مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، 290 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور اس وائرس سے ابھی تک ملک میں ہوئی اموات کی کل تعداد 667 ہوچکی ہے۔این سی اوسی نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک کوروناکے 2لاکھ94ہزار894 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ ملک میں 11ہزار367 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 1476 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔