اسلام آباد میں بھی لاک ڈاؤن میں توسیع ،کون کون سی دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی گئی؟ نوٹیفکیشن جاری

10  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت میں بھی لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ہونے والے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر دی تھی تاہم اب اسلام آباد میں بھی توسیع سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پہلے مرحلے میں تعمیراتی سیکٹر کو کھول دیا گیا ، اسٹیل، پلاسٹک پائپ، الیکٹرونک آلات، پینٹ انڈسٹری کھولی گئی، سینٹری ورکس اور ہارڈ ویئر کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔چھوٹی مارکیٹوں میں ایس او پیز کے ساتھ دکانیں کھولی جا سکیں گی، دکانیں ہفتے کے 5 دن کھولنے کی اجازت ہوگی، پارکس، پولو کلب، ٹینس کورٹ کو بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کھولنے کی اجازت مل گئی۔جنرل اسٹورز، بیکریز، آٹا چکی، ڈیری شاپس پورا ہفتہ کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، گوشت، فروٹ شاپس، اور تندور بھی ہفتے کے سات دن کھلے رہیں گے، دکانیں صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، ٹائر پنکچر شاپس، ڈرائیور ہوٹل، پٹرول پمپ، ریسٹورنٹس 24 گھنٹے کھولے جا سکتے ہیں، پوسٹل کورئیرز، پک اینڈ ڈراپ سروس صبح 9 سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔شہر کے تمام بڑے تجارتی مراکز بند رہیں گے، روات، بہارکہو اور ترنول میں بھی بڑی مارکیٹس بند رہیں گی، تعلیمی ادارے اور شاپنگ مال بند رہیں گے، بڑے ریسٹورنٹ اور ہوٹلز بھی بند ہوں گے، ہایئر سیلون اور باربر شاپس بھی بند رکھے جائیں گے، ٹائیگر فورس اور رضا کاروں کوایس او پیز کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…