پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

قومی اسمبلی کا اجلاس کب اور کتنے بجے شروع ہوگا؟ ارکان کی شرکت کے حوالے سے کیا حکمت عملی مرتب کی گئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر 3 بجے ہوگا ، ارکان کی شرکت کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان کو ضلعی سطح پر اپنے ٹیسٹ کروانے کی ہدایات کے بعد حفاظتی انتظامات بھی مکمل کرلئے، ارکان قومی اسمبلی گیٹ ون سے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونگے۔

ذرائع کے مطابق گیٹ پر تھرمل گن کے ذریعے ارکان کا ٹمپریچر چیک کرنے بعد پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی اجازت ہوگی، تمام ارکان کی نشستوں میں سماجی فاصلے کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق ایوان میں چار سو سے زائد نشستوں کی گنجائش کے باعث سماجی فاصلے میں کسی قسم کی دقت پیش نہیں آئے گی۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان کے سامنے مائیک ہونگے البتہ کورونا کے پیش نظر ایوان میں نئی ڈویژن کرنا پڑی تو کوئی مشکل نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مہمانوں اور وی وی آئی پیز کے لئے مختص گیلریز مکمل طور پر بند رہیں گی، صحافیوں کی بھی محدود تعداد ایوان کی کوریج کرسکے گی، مخصوص پاسز کے حامل افراد ہی ایوان میں آسکیں گے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایک ایک رپورٹر ہی کوریج کرسکے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے علاوہ کسی اور ایشو پر بحث نہیں ہوگی، سپیکر قومی اسمبلی کی غیر موجودگی میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی ایوان کی کارروائی چلائیں گے، کسی ممبر کو اپنے ہمراہ سٹاف لانے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں تک ہی محدود رہیں گے۔ذرائع کے مطابق زیادہ ضرورت پڑنے کی وجہ سے صرف ایک سٹاف ممبر ہی ایوان میں جاسکے گا، پارلیمان میں داخلے کے لئے پاسز کے ساتھ دستانے اور ماسک لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…