اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بچوں کی لڑائی کے بعد بڑوں کا خونیں کھیل ،شیخوپورہ میں کتنے لوگوں کو قتل کردیاگیا؟شہر بھر میں خوف و ہراس

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخو پور ( آن لائن ) شیخو پور ہ میں گندم کی کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8افراد جاں بحق جبکہ 3افرا د زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امدا د کیلئے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر د یا گیا،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے بزدار نے آر پی او شیخو پورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ۔

ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر نے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق شیخو پورہ میں فیصل آباد روڈ پر کھاریاں ولا میں چند دن پہلے محلے کے بچوں میں جھگڑا ہوا جس پر بڑے بھی کود پڑے،گزشتہ روز سونی اور خادم گروپ میں بچوں کی وجہ سے جھگڑا ہواتھا، ہفتہ کی صبح ایک گروپ گند م کی کٹائی کر رہا تھا کہ دوسرے گرو پ کے مسلح افراد نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کرکے ایک ہی گھر کے 8 افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا،جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں علی شان، یاسین، خادم، بشیراں بی بی ، طفیل، اکبر علی اور وحید شامل ہیں جبکہ زخمیو ں میں قربان ، اللہ دتہ،اور رمضان شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،مقتولین کے ورثا نے ملزمان کے گھروں کو آگ لگا دی گئی،ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…