اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے طلبہ کو کامیاب قرار دینے کیلئے فارمولا تیار کرلیا گیا ہے۔تجویز کے مطابق نویں جماعت کے تمام طلبہ کو بلا تخصیص دسویں جماعت میں پروموٹ کیا جائے گا اور وہ دسویں جماعت میں جتنے نمبر حاصل کریں گے ان کے مساوی نویں کے نمبر دیئے جائیں گے۔یاد رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش میں 156جولائی تک توسیع کر دی گئی جبکہ بورڈ کے نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات بھی منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔