کرونا وائرس سے سندھ میں آج سب سے زیادہ ہلاکتیں، مراد علی شاہ نے بوجھل دل کیساتھ ویڈیو پیغام جاری کردیا

7  مئی‬‮  2020

کراچی(این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جمعرات7 مئی کو سب سے زیادہ 14 اموات ہوئی ہیں،یہ بہت دکھ کی بات ہے میرا دل بوجھل ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صوبے مٰں 453 نئے کیسز ظاہر ہوئے ہیں اورایک سندھ میں کورونا کے باعث 14 اموات ہوئی ہیں۔

مزید 3534 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 453 کیسز سامنے آئے،اب تک76 ہزار78 ٹیسٹ کئے ہیں جس میں سے 9093 مریض ظاہر ہوئے ہیں۔14 اموات ہونے سے انتقال کرنے والواں کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 7069 مریض زیرعلاج ہیں،5858 گھروں میں، 683 آئیسولیشن مراکز اور 528 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 14 وینٹی لیٹرز پر ہیں،جبکہ 122 مریض صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں،صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 1853 ہے جو کل مریضوں کا 20.4 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے کیسز کی تعداد 335 ہے،ضلع وسطی کراچی میں 91، ضلع جنوبی میں 81 اور ضلع شرقی میں 69نئے کیسز سامنے آئے،ملیر اور کورنگی میں 33،33 جبکہ ضلع مغربی میں 28 مزید کورنا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں لاڑکانہ میں 35، خیرپور میں 16 اور سکھر میں 12 نئے کورونا کیسز سامنے آئے،حیدرآباد میں 9، کشمور میں 8 اور سانگھڑ میں 3 مزید کیسز رپورٹ ہوئے، 18 اپریل سے 5 مئی تک 2369 تارکین وطن واپس آئے ہیں،تارکین وطن میں 515 مثبت آئے ہیں،لاڑکانہ اور خیرپور میں سب سے زیادہ کیسز آئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی ہمیشہ کی طرح مثبت کیسز میں بھی زیادہ ہے،19 مارچ کو کورونا کے باعث پہلی موت ہوئی تھی،29 اپریل کو سب سے زیادہ 12 اموات رپورٹ ہوئیں، آج 7 مئی کو سب سے زیادہ 14 اموات ہوئی ہی،یہ بہت دکھ کی بات ہے میرا دل بوجھل ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…