نئی دہلی(آن لائن)بھارت پاکستان کو دہشتگردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے بلیک لسٹ کروانے کے لئے فائننشل ایکشن ٹاسک فورس میں مضبوط کیس بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اپنے 27 نکاتی ایکشن پلان پر پورا اترنے کے لئے پاکستان کو مزید وقت دیا گیا ہے ۔ نئی دہلی نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے پاکستان پر عالمی دبائو میں اضافے کے لئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا
ہے کہ بھارت نے اس مقصد کے لئے بعض جعلی دہشتگرد تنظیمں بھی اٹھائی ہیں جبکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ’’ ریزیسٹینس فرنٹ ‘‘ کی طرز کے نئے کردار کو نمایاں کرنے پر غور کر رہا ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار پاکستان کے لئے ایف اے ٹی ایف میں خود کو منوانا پہلے کی طرح آسان نہیں ہو گا ۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی سیکرٹری خارجہ کنول سیبال کا کہنا ہے کہ طالبان امن معائدے میں کردار اور امریکی حمائت کے باعث پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کروانا اتنا آسان بھی نہیں ۔