اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

انتظار کی گھڑیاں ختم،خانہ کعبہ کو زائرین کیلئے کب تک کھول دیا جائیگا؟ سعودی حکام نے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خانہ کعبہ میں کرونا وائرس سے بچائو کے تمام انتظامات مکمل ، امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے انتظامات کا جائزہ لیا، ذرائع کے مطابق 20یا 22رمضان المبارک کو خانہ کعبہ کو عام زائرین کیلئے کھول دیا جائیگا۔

اس سے پہلے حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈنسی کی جانب سے خانہ کعبہ کو جراثیم سے پاک کرنے، اللہ کے گھر کی سینیٹائزنگ اور اس کی تطہیر کی گئی۔ خانہ کعبہ کی تطہیر اور سینی ٹائزنگ کے لیے شاہ عبدالعزیز غلافہ کعنہ کمپلیکس کی طرف سے خصوصی تکنیکی ٹیم بلائی گئی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس ٹیم نے نہایت مہارت اور احتیاط کے ساتھ سالانہ شیڈول کے مطابق خانہ کعبہ کی تطہیر کا عمل مکمل کیا۔ خانہ کعبہ کا غلاف تیار کرنے والے ادارے کی ٹیم کو حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے مقدس مقام کی تطہیر کےلیے جدید آلات اور تمام ضروری لوازمات فراہم کیے گئے تھے۔خیال رہے کہ خانہ کعبہ کی تطہیر کا عمل ایک ایسے وقت میں مکمل کیا گیا ہے جب ماہ صیام کا بابرکت مہینہ عالم اسلام پر سایہ فگن ہونے کے ساتھ ساتھ اس وقت پوری مسلم دنیا کرونا جیسی ایک خطرناک وبا سے گذر رہی ہے۔امام کعبہ اور حرمین پریزنڈنسی کے ڈائریکٹر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہناتھا کہ خانہ کعبہ، مسجد حرام اور مسجد نبوی میں صفائی اور ستھرائی کا کام کرنے والوں ہرممکن سروسز فراہم کریں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…