اسلام آباد( آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کے کورونا مریض کی ٹیسٹ رپورٹ میں تضاد آ گیا ،سرکاری لیب کے مطابق پازیٹو نجی لیب کی رپورٹ میں نیگیٹو،ملازم تذبذب کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق دو مئی کے ہائی کورٹ کے سرکلر کے مطابق ملازم کی سرکاری ٹیسٹ رپورٹ پازیٹو آئی تھی
جبکہ تین مئی کی نجی لیب کی رپورٹ کے مطابق ملازم کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آ گئی، نجی لیب اسلام آباد ڈائگناسٹک سنٹر کورونا ٹیسٹ کے لئے مستند قرار دی گئی ہے، یاد رہے کہ کورونا رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد دو مئی کو دو روز کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔