اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں ٹریس اینڈ ٹریکنگ سسٹم دہشتگردی کے بعد کورونا کیلئے بھی استعمال ،جانتے ہیں کتنے افرادکی وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے کی نشاندہی کردی ؟

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) حکومت کے ٹریس اینڈ ٹریکنگ سسٹم نے ملک بھر میں 5 ہزار سے زائد افراد کی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرے کی نشاندہی کردی۔گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ حکومت، کورونا وائرس کے کیسز کے لیے ٹریکنگ سسٹم استعمال کررہی ہے جو انٹیلی جنس ایجنسیز کی جانب سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کو ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرنے والے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(این آئی ٹی بی) کے سربراہ شباہت شاہ کے مطابق اب تک 5 ہزار کے قریب افراد کے رابطے کی تفصیلات حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دی گئی ہیں جو ان شناخت کیے گئے افراد تک پہنچیں گے اور اس نظام کی درستگی کی تصدیق کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان افراد میں مریض اور وہ افراد شامل ہیں جن کا مریضوں سے رابطہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم خطرے کا شکار افراد کی نقل حرکت معلوم کرنے کے لیے ٹیلی کام ڈیٹا کا استعمال کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چونکہ سیل ٹاور ٹریسنگ پر مبنی لوکیشن کا نصف قطر لوگوں کو ٹریس کرنے کے لیے بہت وسیع ہے لہذا ہم مزید درستگی کے لیے نصف قطر کو کم کرنے کے لیے سسٹم کے الگورتھم کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔شباہت شاہ نے کہا کہ پاکستان کے شہری علاقوں میں نصف قطر 100 میٹر اور دیہی علاقوں میں 200میٹر ہے۔ٹیلی کام پرووائیڈرز، سیل سائٹ لوکیشن انفارمیشن(سی ایس ایل آئی) کے استعمال سے موبائل فونز کے لوکیشن ڈیٹا جمع کرتے ہیں، جو اس پرمبنی ہوتا ہے کہ کس سیل ٹاور سے کوئی فون اور کب منسلک ہوا۔چونکہ سیل ٹاورز کے مابین موبائل ڈیوائسز کی منتقلی بھی ہوتی ہے اس لیے نیٹ ورک وقت اور لوکیشن کے علاوہ (کال ڈیٹیل ریکارڈز (سی ڈی آرز کی شکل میں) کالز، ایس ایم ایس اور ڈیٹا کا استعمال بھی ریکارڈ کرلیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…