اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پٹرول ،ڈیزل 50 روپے فی لیٹر۔۔یکم مئی پر مزدوروں کیلئے تحفہ ، شاندار اعلان کر دیا گیا

datetime 1  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حز ب اختلاف محمد شہبازشریف نے یکم مئی پر محنت کشوں اور مزدوروںکو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محنت کش کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،مزدور اور محنت کش ہی دنیا کو سنوارنے کی بنیاد بنتے ہیں،دنیا میں آجر اور اجیر کے درمیان وسائل اور حقوق کی تقسیم کا توازن آج بھی ٹھیک نہیں اورمزددور کے استحصال کا سلسلہ جاری ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سال یکم مئی کورونا کے وبال اور معاشی زوال کے دور میں آیا ہے ،کورونا اور معاشی بربادی کا سب سے زیادہ بوجھ مزدور، محنت کش برداشت کررہے ہیں،دلی رنج ہے کہ حکومت مزدور، دیہاڑی داروں کو امداد، ریلیف اور راشن نہیں پہنچاسکی ،ہر خاندان، محلہ، علاقہ اپنے قریب مزدور، محنت کش اور مستحق افراد کی مدد کریں،رمضان المبارک کے ماحول میں کورونا وباء سے لڑتے ہوئے مزدور، محنت کش ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے محنت کش کو اپنا دوست قرار دیا، پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری ادا کرنے کا حکم دیا گیا ۔شکاگو سے شروع ہونے والی مزدوروں کی جدوجہد آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ہر دور میں محنت کش اور مزدور کے حقوق کا فروغ اور تحفظ کیا،محمد نوازشریف نے مزدور کی کم ازکم اجرت بڑھائی، صحت، ان کے بچوں کی تعلیم کے اقدامات کئے ،معاشرے میں حقیقی تبدیلی مزدور کے حالات کار میں تبدیلی سے ہی آسکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل 50 روپے فی لیٹر کرکے یکم مئی پر مزدوروں کو تحفہ دے سکتی تھی ،حکومت بجلی اور گیس کی قیمت میں پچاس فیصد یا کم ازکم ایک تہائی کمی کرکے محنت کشوں کو ریلیف دے سکتی تھی ۔انہوںنے کہا کہ کورونا وباکے دوران خاص طورپر مزدور اور دیہاڑی طبقے کے لئے امداد کی فراہمی کو حکومت یقینی بنائے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…