منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزارت اطلاعات کو کیسے چلایا جائیگا؟ عاصم سلیم باجوہ نے مشیرکا عہدہ سنبھالنےہی بڑا اعلان کردیا

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔۔ بدھ کو وزارت اطلاعات آمد پروفاقی وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی اوروزارت کے ذیلی اداروں کے سربراہان کی وزارت اور اداروں کے امور پر وفاقی وزیر اور معاون خصوصی کو بریفنگ دی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا اہم ذمہ داری سونپنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،اطلاعات و نشریات ایک ایسی وزارت ہے جسے ہمیشہ سے روایتی انداز سے چلایا جاتا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے وزارت اطلاعات کے کردار کو مزید فعال اور متحرک بنانا ہے،یہ ایک دن کا کام نہیں اس کو بتدریج آگے بڑھائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آپ سب پیشہ وارانہ افسران ہیں ،وزارت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ایک ٹیم کی طرح لگن سے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ادب اور ثقافت کے فروغ کیلئے وزارت ِ اطلاعات کا کردار نہایت اہم ہے۔ معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ میرے لیے بطور معاون خصوصی کام کرنا باعث اعزاز ہے،ہم نے وزارت اطلاعات کو اکیسویں صدی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ انفارمیشن سروس اکیڈمی ملک کے نوجوانوں اور صحافیوں کی تربیت کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں سے لیس پروگرام ترتیب دے۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ وزارت کے تمام اداروں کے مابین ہم آہنگی اور تعاون کا فروغ نہایت ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…